ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 100 سے زائد رنز درکار ہیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا جب کہ کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 123 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس وقت پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنالیے ہیں جب کہ اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 100 سے زائد رنز درکار ہیں۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے جب اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز تھا اور اسے 493 رنز کے خسارے کا سامنا تھا، بابراعظم اور یاسر شاہ کی مزاحمت کے باعث قومی ٹیم281  رنز ہی بناسکی تھی جب کہ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ اگر پاکستان ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھی ہار جاتا ہے تو اسے آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایک اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان وہ ٹیم بن جائے گی جو میزبان ٹیم سے مسلسل 14 ٹیسٹ ہاری ہو۔

The post ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں