کپتانی جانے کا ڈر نہیں، اپنا پلان لاگو کروں گا، اظہر علی

 لاہور: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران فارم اور قسمت دونوں نے ساتھ نہ دیا،ٹیم کو بہترین پرفارمنس کے لیے خوف کے عنصر سے باہر نکلنا ہوگا،کپتانی کے چلے جانے کا ڈر نہیں، اپنے پلان کو مکمل طور پر لاگو کرنے کی کوشش کروں گا.

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست پر مایوسی ہوئی  ہے، ہم اپنی پوری تیاری کے ساتھ گئے تھے ، نوجوان باؤلنگ اٹیک کو موقع دیا لیکن وہ  پرفارم نہیں کرسکے،ہمارے بیٹنگ آرڈر نے بھی اچھا پرفارم نہیں کیا،نئے بولنگ اٹیک کا انتخاب کیا لیکن اچھا کھیل پیش نا کر سکے،آسٹریلیا میں برا کھیل کر واپسی ناممکن ہو تی ہے ،بابر اعظم اور  رضوان کی بیٹنگ ہمارے لیے مثبت  چیزیں رہیں ،کرکٹ نیشن کے لیے ایسی شکست کسی صورت قبول نہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ گھٹنے کی انجری ہر ٹیم میں ہر کھلاڑی کو ہوتی ہے ،فٹنس ٹیسٹ پاس کیا اس لیے ٹیم می  شامل کیا گیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فارم اور قسمت کی بات ہے دورہ آسزیلیا میں دونوں نے ساتھ نہیں دیا ، کپتان بننے کے بعد نئی سوچ کے ساتھ میدان میں اترا ،پرفارم نہ کرنے پر کوئی ٹیم میں نہیں رہتا،چاہے وہ کپتان ہو یا کھلاڑی ،ٹیم کی بہترین پرفارمنس کے لیے خوف کے عنصر سے نکلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان ہے ٹیسٹ کرکٹ بحال ہورہی ہے ،دورہ سری لنکا کے لیے سیلکشن کے حوالے سے مشاورت ہو چکی ہے ،سری لنکا کے خلاف کل ٹیم کا اعلان چیف سیلکٹر کریں گے ۔

اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تین سال سے بیٹا برطانیہ میں تھا اس کو بھی واپس بلا لیا، میرا سب کچھ پاکستان ہی ہے۔

The post کپتانی جانے کا ڈر نہیں، اپنا پلان لاگو کروں گا، اظہر علی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں