اسلام آباد: اسٹار کرکٹر سہیل تنویر بھی لاک ڈاون سے متاثر دھاڑی دار افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔
سہیل تنویر نے راولپنڈی میں بغیر تشہیر کے ضرورت مند افراد کے لیے راشن بیگز تقسیم کیے، قومی فاسٹ بولر نے دیگر افراد کو ترغیب دلانے کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، موجودہ حالات میں سب سے زیادہ روزکما کر کھانے والا طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے، انھوں نے مخیر افراد پر بھی زوردیا کہ وہ موجودہ حالات میں ایسے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔
تاہم ان کی مدد کرتے وقت خیال رکھا جائے کہ ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو، سہیل تنویر کی عوام سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی اور کہاکہ تمام لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر جانے سے اجتناب کریں،حکومت نے جو حفاظتی تدابیر دی ہیں ان پر عمل کریں۔
The post سہیل تنویر بھی متاثرین کی خدمت کا جذبہ لیکر سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل