ثانیہ کو دھونی اور شعیب ملک میں مماثلت دکھائی دینے لگی

 ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مہندرا سنگھ دھونی اور اپنے شوہر شعیب ملک کے درمیان مماثلت دکھائی دینے لگی۔

قومی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ کئی چیزیں دونوں میں ایک جیسی ہی ہیں، دونوں ہی کرکٹ فیلڈ میں انتہائی پر سکون رہتے ہیں۔

ثانیہ نے کہاکہ دھونی کو خاموشی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بجائے شایان شان انداز میں کھیل کو الوداع کہنا چاہیے تھا، وہ ایک بڑے اسٹار ہیں اور انھوں نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔

The post ثانیہ کو دھونی اور شعیب ملک میں مماثلت دکھائی دینے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں