کراچی: پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم بھی ارطغرل غازی کے فین نکلے اور سیریل کے معروف کردار ترغت کی طرح کلہاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ریکاڈ ہولڈر راشد نسیم کی یہ ویڈیو اب تک ہزارو افراد دیکھ چکے۔ انہوں ںے ترکی کے ڈرامہ کے کردار ترغت سے متاثر ہوکر کلہاڑی کے خطرناک اسٹیپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے تھے۔
راشد نسیم کے مطابق دوستوں کے کہنے پر ڈرامہ دیکھنا شروع کیا تھا،ترغت کردار سے اور کلہاڑی چلانے سے متاثر ہوا اور اسی کی مماثلت والی 12 انچ والی کلہاڑی چلا کر اپنی مہارت دکھائی۔
The post پاکستانی ورلڈ ریکارڈ ہولڈرکی ’ترغت‘ کے انداز میں کلہاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل