بیروت: لبنان کے معروف فٹبالر محمد احمد عتوی ایک جنازے میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی سر میں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت بندرگاہ کے خوفناک دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے فائر فائٹر کی آخری رسومات کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے روایتی ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی معروف فٹبالر محمد احمد کے سر پر لگ گئی۔ معروف فٹبالر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 گھنٹے پر محیط آپریشن کے دوران ان کے سر سے گولی نکال لی گئی۔
32 سالہ فٹبالر محمد احمد کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کھلاڑی کی صحت سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے نہایت اہم ہیں۔
The post ہوائی فائرنگ کے دوران گولی مسلم لبنانی فٹبالر کے سر میں لگ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل