کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6ہزار رنز مکمل کرلیے

 لاہور: کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6ہزار رنز مکمل کرلیے۔

کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز قومی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن کیخلاف میچ میں حاصل کیا، وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

یاد رہے کہ ڈومیسٹک سیزن اور پی ایس ایل میں رنز کے ڈھیر لگانے کے باوجود کامران اکمل سلیکٹرز کا دل نہیں جیت پائے تھے۔

The post کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6ہزار رنز مکمل کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں