MrJazsohanisharma

لیاری سربازی گراؤنڈ میں کوچ عماد فٹبال اکیڈمی کا افتتاح

 کراچی: لیاری کے علاقے سنگولین میں سربازی گراؤنڈ پر کوچ عماد  فٹبال اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایم سی ساؤتھ کے سابق چیئرمین ملک محمد فیاض مہمان نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے اکیڈمی کے قیام کو لیاری کے ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز فٹبالرز کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا۔

liyari 8

ملک محمد فیاض نے کہا کہ اکیڈمی میں تربیت کے مواقع فراہم کرنے  سے نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانے میں بہت مدد ملے گی اور اس طرح لیاری کے  بچوں کو فٹبال کی تربیت دینے کے لیے نوجوان کوچ عماد مرحوم کی خواب کی تکمیل بھی ہوگی۔

liyari 7

liyari 3

کوچ عماد فاؤنڈیشن کے روح رواں  اور عماد کے والد  اظفر نقوی نے کہا کہ کوچ عماد کا مشن تھا کہ کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری میں چھپے ہوئے فٹ بال کے جواہر کو سامنے لایا جائے تاہم زندگی نے ان سے وفا نہ کی لیکن اب اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا، اعلیٰ کوچز کی نگرانی میں علاقے کے لڑکے اور لڑکیوں کو فٹبال کی بہترین تربیت فراہم کی جائے گی۔

liyari 2

liyari 5

انہوں نے تین کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی اکیڈمی کے قیام میں تعاون کرنے والے اداروں اور شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

liyari 4

liyari 6

سابق سینیٹر یوسف بلوچ نے اکیڈمی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا، حبیب حسن نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے امید  ظاہر کی کہ اکیڈمی سے  مستقبل کے بہترین فٹبالر سامنے آئیں گے۔ تقریب کے آخر میں بوائز اور گرلز نمائشی میچز کا انعقاد ہوا، تقریب میں فٹبال آرگنائزرز، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

The post لیاری سربازی گراؤنڈ میں کوچ عماد فٹبال اکیڈمی کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں