وائرس اور اینٹی باڈیز کی ہولوگرام سے شناخت ممکن

 نیویارک: دنیا بھر میں نت نئے وائرس، بیکٹیریا اور اینٹی باڈیز سامنے آتے رہتے ہیں اور اب نیویارک یونیورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ہولوگرافک تصویر سازی کا بالکل نیا طریقہ وضع کیا ہے جو وائرس اور اینٹی باڈؑیز کو شناخت کرکے طبی آزمائش میں مدد دیتا ہے۔

یہ تحقیق کووڈ 19 کے پس منظر میں کی گئی ہے جس میں خالصتاً طبیعیات سے مدد لی گئی ہے۔ اس کے روح رواں پروفیسر ڈیوڈ گرائیر ہیں جو کہتے ہیں کہ فزکس کو پہلے اس طرح کبھی استعمال نہیں کیا گیا تھا جس میں ہم نے حقیقی طور پر وائرس اور اینٹی باڈیز کو خاص دانوں پر چپکے ہوئے دیکھا ہے۔

یہ تحقیق سافٹ میٹر نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے اور اسے بہتر بنا کر صرف 30 منٹ میں انجام دیا جاسکتا ہے۔ یکساں طور پر یہ وائرس (انفیکشن) یا پھر اینٹی باڈیز ( امیونٹی) کو دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس تحقیق میں نیویارک یونیورسٹی کے دیگر سائنسدانوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تاہم سب نے ملکر اسے ہولوگرافک ویڈیو مائیکرواسکوپی یا ہولوگرافک تشخیص کا نام دیا ہے۔

اس میں سب سے اہم کردار انتہائی باریک موتیوں کا ہے جو جو حیاتی کیمیائی عمل سے وائرس اور اینٹی باڈیز کو چپکالیتا ہے۔ اس طرح موتی ایک میٹر کے اربویں حصے تک تھوڑی پھیل جاتی ہیں۔ پھر ان تبدیلیوں کو ہولوگرام کے ذریعے دیکھا جاتا ہے۔

ہولوگرام نظام ایک سیکنڈ میں ایک درجن موتیوں کا جائزہ لے سکتا ہے یعنی 20 منٹ میں ایک ہزار موتیوں سے چمٹے وائرس اور اینٹی باڈؑیز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ نظام مکمل طور پر قابل اعتماد اور انتہائی کم خرچ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں خاص آلہ ’ایکس سائٹ‘ استعمال ہوا ہے جسے خود ڈیوڈ نے ایجاد کیا ہے۔ اس نظام کو آسانی سے استعمال کرکے مختلف موتیوں کو خاص بصری طریقوں سے دیکھا جاتا ہے اور ان کے ہولوگرام کاڑھے جاتے ہیں۔

توقع ہے کہ یہ انقلابی ٹیکنالوجی وائرس کی تشخیص اور علاج میں اہم کردار ادا کرسکے گی۔

The post وائرس اور اینٹی باڈیز کی ہولوگرام سے شناخت ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں