کراچی: ’پرفارمنس وہی اچھی جو ٹیم کو جتوائے‘ بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا نسخہ بتا دیا۔
وائٹ بال کی کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم قومی ٹی20 کپ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کر رہے ہیں،انھوں نے گذشتہ دنوں بلوچستان کے خلاف ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، بابر نے نہ صرف ایونٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کیے بلکہ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز میں الیکس ہیلز سے ٹاپ پوزیشن بھی چھین لی۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف اپنی ٹیم کو فتح دلانا ہوتا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں بابر اعظم نے کہاکہ پرفارمنس وہی اچھی لگتی ہے جوٹیم کو جتوائے، جب آپ کی فارم اچھی اور مسلسل پرفارم کررہے ہوں تو اس کا فائدہ ٹیم کو ہی پہنچتا ہے۔
قومی ٹی 20 کپ میں تیز ترین 1000 رنز کی تکمیل کے حوالے سے سینٹرل پنجاب کے اسٹار بیٹسمین نے کہاکہ مجھے اس سنگ میل پر پہنچ کر بہت ہی اچھا لگااور بیحد خوشی بھی ہورہی ہے، میری ہمیشہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ جب میدان میں اتروں تو اپنی ٹیم کیلیے 110 فیصد پرفارم کروں، اس کے ساتھ میں میچ کی صورتحال اور خاص طور پر جس کھیل کی ٹیم کو ضرورت ہو ویسے ہی بیٹنگ کی کوشش کرتا ہوں، اس دوران جو کامیابیاں حاصل ہوں ان پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور نوجوان پلیئرز کو ہمیشہ ہی یہ مشورہ دیتا ہوں کہ آپ چاہے انٹرنیشنل، کلب کرکٹ یا پھر ڈومیسٹک ایونٹس کھیلیں، ہمیشہ ہی 110 فیصد پرفارم کرنا چاہیے، میں خود ہمیشہ یہی کوشش کرتا ہوں۔
بابر اعظم نے مزید کہا تھا کہ جیسے میں انٹرنیشنل کرکٹ میں پلان کروں، ویسے ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اپنی ٹیم کی فتح کیلیے پلاننگ کرتا ہوں۔
The post بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا نسخہ بتا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل