گوجرانوالہ / لاہور: شاہین شاہ آفریدی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔
ملتان میں جاری ایونٹ میں گذشتہ روز 5 شکار کرنے والے پیسر نے ابھی تک 36 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا ہے، راشد خان 33، شاداب خان31، حارث رؤف31، سندیپ لامی چینے 30 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شاہین آفریدی نے رواں سال 3 مرتبہ مجموعی طور کیریئر میں 4 چوتھی بار ایک اننگز میں 5 شکار کیے۔
لیستھ مالنگا نے یہ کارنامہ 5 بار سرانجام دیا لیکن میچ بھی 295 کھیلے ہیں، شکیب الحسن 308 اور ڈیوڈ ویزے 237 مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے 4،4 بار 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ابھی تک 56 میچز کھیل کر ان کے برابر آگئے ہیں۔
The post شاہین رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل