لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق تاحال سینئرز کرکٹرز شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض محمد عامر اور سرفراز احمد کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرپائے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے زمبابوے کے خلاف سیریز میں جگہ پاسکتے ہیں۔ قومی ٹی 20 میں بعض نوجوان کھلاڑی زبردست پرفارمنس دے رہے ہیں جو بہت خوش آئند ہے۔ سکینڈ الیون کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں تجربہ کار کرکٹرز کو آرام دینے یا کھلانےکے حوالے سے فیصلہ نہیں پر مشاورت جاری ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ختم ہونے پر کریں گے۔ 22 کے قریب لڑکوں پر مشتمل اسکواڈ کی فہرست تیار کررہے ہیں جنہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں کھلایا جائے گا۔ ملتان میں سیریز کے آغاز سے پہلے ایک انٹرا اسکواڈ میچ کا پلان کررہے ہیں تاکہ میچ پریکٹس مل سکے۔ زمبابوے کے ساتھ ہم دورہ نیوزی لینڈ پر بھی تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
The post مصباح الحق سینئرز کرکٹرز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل