کراچی: کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائیو میں شرکت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری اور کمانڈوزکھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لیے موجود رہیں گے، کراچی پولیس کے 24 سینئر افسران سمیت 59 ڈی ایس پیز، 474 نان گزیٹڈ افسران،4275 ہیڈکانسٹیبل ، کانسٹیبل ، ریپڈ رسپانس فورس کے 345 جوان اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 1018 کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں ہمہ وقت فوری رسپانس کے لیے تیار رہیں گی۔
کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل فائیو میں شرکت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمدورفت کے اوقات میں شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل روٹ پلان پہلے ہی جاری کردیا ہے، کراچی میں امن کی بحالی کے لیے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شہر میں امن و امان کے قیام کی دلیل ہے، کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
The post پی ایس ایل میچز، اسٹیڈیم، روٹ اور ہوٹلوں پر 1336 پولیس کمانڈوز تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل