کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور ہارنے والی ٹیم لاہور یا پشاور کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ذیشان اشرف، ایڈم لیتھ، ریلے روسو، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلز، وین پارنیل، چیدوک والٹن، محمد عامر، وقاص مقصود، ردرفورڈ، افتخار احمد اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
The post کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل