لاہور: انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سندھ نے اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا۔
انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ میں فائنل میں ناردرن کو 57 رنز سے شکست ہو گئی، عالیان محمود مین دی میچ قرار پائے،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فاتح ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 242 رنز بنائے، غازی غوری 62 اور عدیل میو 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فیضان سلیم اور مبصر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم 44.3 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، عالیان محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے 332 رنز بنانے کے ساتھ 26 وکٹیں بھی حاصل کرنے والے ناردرن کے مبصر خان کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا،524 رنز بنانے والے ناردرن کے عبدالفصیح بہترین بیٹسمین، 27 وکٹیں لینے پر سدرن پنجاب کے فیصل اکرم بیسٹ بولر کا ایوارڈ لے اڑے، خیبر پختونخوا کے سلمان خان21 شکار کرکے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔
The post انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سندھ نے اعزاز کا دفاع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل