کراچی: زمبابوے سے دوسرے ون ڈے میں حیدرعلی کے مشکوک آؤٹ کا معاملہ موضوع بحث بن گیا۔
کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے حیدر علی نے 22 ویں اوور میں سین ولیمز کی گیند کو فائن لیگ کی جانب کھیلنا چاہا مگر وہ ان کے پیڈ پر لگی، تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد فیلڈ امپائر علیم ڈار نے حیدر کو ایل بی ڈبلیو قرار دینے کیلیے انگلی اٹھا دی۔
بیٹسمین نے فوری ریویو لیا مگر تھرڈ امپائر احسن رضا نے کافی دیر تک ہر اینگل سے ری پلے دیکھنے اور الٹرا ایج ٹیکنالوجی سے گیند پہلے گلوز پر لگنے کا ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔
ڈی آر ایس قوانین کے تحت اگر ٹیکنالوجی سے مدد نہ مل سکے اور تھرڈ آفیشل کے پاس فیصلہ تبدیل کرنے کیلیے کوئی واضح ثبوت موجود نہ ہو تو پھر اسے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔
The post حیدر علی کے مشکوک آؤٹ کا معاملہ موضوع بحث بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل