کراچی: حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رواں سال 50 شکار کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رواں سال 50 شکار کرنے والے پہلے بولر بن گئے، انہوں نے یہ سنگ میل پی ایس ایل 5 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو بولڈ کرکے حاصل کیا، یہ رواں سال ان کا 31واں میچ تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹاپ پر موجود شاہین شاہ آفریدی اب 33 میچز میں 48 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، افغانستان کے راشد خان نے بھی 48 شکار کیے لیکن 39 میچ کھیلے ہیں، حارث رؤف ایک کیلنڈر ایئر میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بھی بن گئے، اس سے قبل وہاب ریاض، سہیل تنویر اور یاسر عرفات یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
The post حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی میں رواں سال 50 شکار کرنے والے پہلے بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل