لاہور: حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد ان سے معافی مانگنے کی وجہ بتا دی۔
لاہور قلندرز کے کی ٹیم میں شامل حارث رؤف نے شاہد آفریدی سے معافی مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان ہمارے سینئر کرکٹر ہیں، ایلیمنیٹر ٹو میچ سے قبل ہی سوچ رکھا تھا کہ اگر سابق کپتان کو آؤٹ کیا تو روایتی جشن منانے کے بجائے یہ انداز اختیار کروں گا۔
حارث رؤف نے کہا کہ مشکل وقت میں بھی لاہور قلندرز کی سپورٹ جاری رکھنے والے پرستاروں کے شکرگزار اور ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر نا چاہتے ہیں، لاہور اور کراچی کے مابین فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے ٹاکروں جیسا ہوگا، ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کریں گے۔
The post حارث رؤف نے شاہد آفریدی سے معافی کیوں مانگی، پیسر نے وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل