پی ایس ایل 5؛ فائنل کے موقع پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے

 کراچی: پی ایس ایل 5فائنل کے موقع پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے جب کہ میچ بند دروازوں کے پیچھے کرانے کے باوجود وی آئی پی کلچر کا راج رہا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 5فائنل کے موقع پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، اسٹیڈیم میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو پارکنگ لاٹ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، کورونا کی وجہ میچ بند دروازوں کے پیچھے کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، پابندی کے باوجود اسٹیڈیم میں وی آئی پی کلچر کا اثر قرار رہا۔

مہمانوں کی بڑی تعداد چیئرمین باکسز اور میڈیا گیلری میں براجمان نظر آئی،معروف فنکار بھی میڈیا گیلری میں موجود تھے، ان میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، اعجاز اسلم اور فرحان سعید ودیگر نمایاں رہے، فوٹوگرافرز کو جاوید میانداد انکلوژرز تک محدود رکھا گیا جہاں سے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے،اسٹیڈیم میں فرنچائزز کے مہمان بھی میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

پی سی بی کی جانب سے کمنٹیٹرز کو قومی لباس شیروانی اور شلوار زیب تن کرایا گیا جس کے سبب وہ خصوصی توجہ کا مرکز بنے، انکلوڑرزمیں مصنوعی طریقے سے ٹارچ جلانے کا سلسلہ جاری رہا۔

The post پی ایس ایل 5؛ فائنل کے موقع پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں