ٹیکنالوجی میں نیا سنگ میل عبور، پہلی 5G کال کا مرحلہ طے

 کراچی:  پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی پہلی فائیو جی کال کا مرحلہ کامیابی سے طے کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ٹیلی کام سید امین الحق نے دارالحکومت اسلام آباد میں زونگ کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں زونگ اور معروف چینی کمپنی بیجنگ ٹیلی کام کے باہمی تعاون سے کی گئی پہلی فائیو جی کال پر چین کے شہر بیجنگ میں کمپنی کے نمائندے سے بات کی۔

وفاقی وزیر کے ہمراہ فیڈرل سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام شعیب صدیقی، پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ اور زونگ فور جی کے چیئرمین وسی ای او وانگ ہوا کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے زونگ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ زونگ فور جی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹرمیں انتہائی اہم کردار ادا کرہا ہے اور ملک کی پہلی فائیو جی کال کے ذریعے زونگ نے پاکستان میں ٹیکنالوجی میں جدت اور معیار کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پہلی فائیو جی کال ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر کی جانب سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔زونگ کے چیئرمین اور سی ای او وانگ ہوا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زونگ کی جانب سے پاکستان کی پہلی فائیو جی کال ٹیکنالوجی میں جدت اور معیارکی مثال ہے۔

The post ٹیکنالوجی میں نیا سنگ میل عبور، پہلی 5G کال کا مرحلہ طے appeared first on ایکسپریس اردو.


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں