اظہرعلی کو فیصلہ سازی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وسیم اکرم  

کراچی: اپنے دور کے معروف آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے کیوں کہ یہ ان کا استحقاق ہے۔

ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے برقرار رہنے میں نے یا نہ رہنے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے کیوں کہ یہ ان کا استحقاق ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اظہر علی بیٹسمین اچھا ہے لیکن اسے فیصلوں میں مضبوطی لانی ہوگی، جب اظہر علی مانچسٹر ٹیسٹ ہارا تو سب اسکو ہٹانے کی بات کررہے تھے، آج ہرکوئی کہتا ہے کہ اسے کیوں ہٹایا جارہا ہے، اظہر علی کو فیصلہ سازی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اظہر علی سیکھ سکتا ہے، وہ اچھا پلیئر ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو مس کریگی، تمام کھلاڑی آفیشلز ڈین جونز کو مس کرتے ہیں، دنیا کے بہتر سے بہترین کوچ بھی ڈین جونز کی جگہ نہیں لے سکتے، میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا لیکن ڈین جونز کی جگہ نہیں بیٹھ سکتا، میرے ساتھ والی کرسی ڈین جونز کی یاد میں خالی رہیگی،دنیا بھر میں ڈین جونز نے ہماری منفرد پہچان بنائی۔

The post اظہرعلی کو فیصلہ سازی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وسیم اکرم   appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں