پی ایس ایل فائیو فائنل؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ

 کراچی: پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ٹرافی کی جنگ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور تمیم اقبال بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ گنوائیں 37 رنز بنائے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی جب کہ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں جہاں دونوں ٹیمیوں نے ایک ایک میچ جیتے۔

واضح رہے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام  دیا جائے گا جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کے ساتھ  پلئیر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف  دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

 

The post پی ایس ایل فائیو فائنل؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں