کیرالہ: بھارت کے مسلمان شہری محمد دلیف نے دنیا کا سب سے بڑا مار کر (قلم) بنا کر ’’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز‘‘ اپنے نام کرلیا۔’’
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز‘‘ وہ کتاب ہے جس میں ہر سال نت نئے عالمی ریکارڈز سامنے آتے ہیں جس میں لوگ اپنا نام درج کروانے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔
منفرد کارناموں کی بدولت اب تک بہت سے نام ’’گنیز ورلڈ ریکارڈز‘‘ میں درج ہوچکے ہیں، اب اس فہرست میں ایک نام بھارتی مسلمان محمد دلیف کا بھی شامل ہے جنہوں نے دنیا کا سب سے بڑا قلم بنا کر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی محمد دلیف کی جانب سے بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے قلم کی لمبائی 9 فٹ اور اس کی گولائی ایک فٹ ہے۔
’’گینز ورلڈ ریکارڈز‘‘ نے مارکر کی ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی جس میں محمد دلیف کی جانب سے اس کی تیاری کے مراحل دکھائے گئے ہیں۔ بعدازاں اس بھاری بھرکم مارکر تیار ہونے کے بعد محمد دلیف نے کچھ لوگوں کی مدد سے اسے ایک بورڈ پر لکھ کر بھی دکھایا۔
The post بھارتی مسلمان نے دنیا کا سب سے بڑا قلم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب