ملائیشیا میں بیروزگار خاندان نے لاک ڈاؤن میں ’پینڈیمک پیزا‘ متعارف کرا دیا

کوالا لمپور: ملائیشیا میں کورونا لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہونے والے خاندان نے گھر کے بنے ’ پینڈیمک پیزا‘ متعارف کرادیا جسے صارفین نے بھی خوب سراہا۔

کورونا وبا نے دنیا بھر میں معیشت کی کمر توڑ دی ہے، لاکھوں افراد بیروزگار ہوگئے ہیں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں لیکن ملائیشیا میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس نے گھر کے صحن میں تندور بنا کر پیزا تیار کا انتظام کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع گاؤں جیماپوہ کا ایک خاندان اسکارف بنانے اور فروخت کرنے کا کام کیا کرتا تھا لیکن کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں یہ کام بند کرنا پڑا۔

Pandemic Pizza 1

بیروزگار ہونے والے خاندان نے ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کے بجائے گھر میں روایتی انداز سے پیزا بنانے کا انتطام کیا، مقامی جڑی بوٹیاں، مصالحوں، گوشت اور موزریلا سمیت دیگر چیزوں کے استعمال سے حفطان صحت کے مطابق ذائقہ دار پیزا تیار کیے۔

کورونا وبا کے دوران شروع کیے گئے کام کی وجہ سے خاندان نے اس پیزا کو ’’ پینڈیمک پیزا‘‘ یعنی وبائی پیزا کا نام دیا۔ خاندان نے گھر کے صحن میں ہی ’ڈائن ان‘ کا انتظام بھی کیا تاہم جیسے جیسے شہرت بڑھتی گئی انہوں نے اپنے دو کمروں کو بھی ریسٹورینٹ میں شامل کرلیا۔

Pandemic Pizza 2

خاندان کے سربراہ رودھا حسن نے میڈیا کو بتایا کہ کام اتنا چل پڑا ہے کہ ہم نے گاؤں کے 20 افراد کو بھی ملازمت پر رکھا ہے، روزانہ 800 سے زائد پیزے فروخت ہوجاتے ہیں اور ہمیں اتنی کامیابی کی امید نہیں تھی۔

 

The post ملائیشیا میں بیروزگار خاندان نے لاک ڈاؤن میں ’پینڈیمک پیزا‘ متعارف کرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں