عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

راولپنڈی  : پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز مکمل ہونے پر اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا ہے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل اس سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

اسکواڈ میں شامل دیگر 19 کھلاڑی زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

The post عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں