اپنے اوپر رکھی اشیا کو شناخت کرنے والا ’ذہین کپڑا‘

نیو ہیمپشائر: اگرچہ یہ سائنس فکشن کا احوال معلوم ہوتا ہے لیکن ایک ایسا کپڑا بنایا گیا ہے جو اپنے اوپر رکھی اشیا کی شناخت کرسکتا ہے۔ یہ پھلوں اور سبزیوں کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں صحتمند غذا کھانے کی ترغیب بھی دے سکے گا۔

دوسری صورت میں اگر آپ کوئی چیز بھول رہے ہیں تو یہ کپڑا اس کی نشاندہی بھی کرسکتا ہے۔ اسمارٹ کپڑے کو ڈارٹ ماؤتھ کالج کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ تجرباتی طور پر اس پوشاک کو آزمایا گیا ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ کیپے سیٹی وو نامی اس پوشاک میں سوتی کپڑے کے اندر برقیرے (الیکٹروڈ) لگائے گئے ہیں جہاں کسی شے کی حرارت منتقل ہوتی رہتی ہے۔

یہ کپڑا غیردھاتی اشیا مثلاً پھلوں اور سبزیوں کو ان کے مخصوص برقی میدان کے تحت شناخت کرتا ہے۔ اس کے لیے اندر لگے الیکٹروڈز کیپے سیٹنس معلوم کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کسی بھی شے کی شکل اور سائز کو بھی برقی میدان کے تحت ہی آشکار کرتا ہے۔ اس طرح فوری طور پر یہ بتاسکتا ہے کہ اس پر سیب رکھا گیا ہے یا مالٹا دھرا ہے۔

اس کا ڈیٹا کمپیوٹر تک جاتا ہے جہاں مشینی اکتساب (لرننگ) کے ذریعے وہ مخصوص اشیا کو شناخت کرتا ہے۔ میچ ہونے کی صورت میں یہ بتاتا ہے کہ اس پر کیا شے دھری گئی ہے۔ ابتدائی تجربات میں کپڑے سے جڑے نظام نے 94.5 فیصد درستگی سے 20 اشیا کو شناخت کیا۔ ان میں پھل، سبزیاں، باورچی خانے کے برتن، پلاسٹک کا سامان، اور برتن میں رکھے پانی کی مختلف مقدار شامل تھیں۔

لیکن اس کے لیے شناخت کی جانے والی چیزوں کو کچھ دیر کے لیے کپڑے پر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن یہ عمل کریڈٹ کارڈ کی تصدیق کی طرح آسان بنایا گیا ہے۔ بہت جلد اس ٹیکنالوجی سے کئی فوائد حاصل ہوسکیں گے یعنی کسی کھانے کے اجزا کی شناخت کرنا یا پھر کپڑے پر دھرے گلدان کے لیے پودے کو پانی دینے کے اوقات کو جانا جاسکتا ہے۔

یہ تحقیق ٹی ین وو نے کی ہے جو پی ایچ ڈی طالبعلم ہیں۔ ان کے خیال میں اسمارٹ کپڑے سے وہ کام لیے جاسکتے ہیں جو آج ہمارے وہم و گمان میں نہیں ۔ اس تحقیق کےلیے مائیکروسوفٹ کمپنی نے بھی معاونت فراہم کی ہے۔

The post اپنے اوپر رکھی اشیا کو شناخت کرنے والا ’ذہین کپڑا‘ appeared first on ایکسپریس اردو.


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں