شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

 لاہور: لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا، لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا، گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، بھانو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔

یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔ ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔

The post شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں