لاہور سے تعلق رکھنے والے بابراعظم نے لاہور قلندرز کو شکست دی، فواد رانا

کراچی: لاہور قلندرز کے فواد رانا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کو کامیابی دلوانے والے بابراعظم  کا تعلق لاہور سے ہے اور اسی نے لاہور  قلندرز کو شکست دی۔

اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ  بلاشبہ بابر اعظم دنیا کرکٹ کا سب سے  بہترین بیٹسمین ہے، پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے اعزاز کی بات رہی، اگلے سال لاہور قلندرز بھر پور تیاری کے ساتھ واپس آئیگی،ہر سال کی طرح بھرپور  ستائش اور حوصلہ افزائی کرنے والے لاہور قلندرز کے مداحوں کے بہت شکر گزار ہیں۔

لاہور قلندرز کے فواد رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل جیتنے پرکراچی کنگز کو جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں، کراچی کنگز کو کامیابی دلوانے والے بابراعظم  کا تعلق لاہور سے ہے اور اسی نے لاہور  قلندرز کو شکست دی۔

The post لاہور سے تعلق رکھنے والے بابراعظم نے لاہور قلندرز کو شکست دی، فواد رانا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں