دلبرداشتہ سمیع اسلم کا قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

 لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے والے ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے دلبرداشتہ ہوکر قائداعظم کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم نے اپنے فیصلے سے ٹیم منجمنٹ کو آگاہ کر دیاہے۔ سمیع اسلم آئند چند روز میں اپنے مستقبل کا اعلان کریں گے۔ اوپنر کے قریبی حلقوں کے مطابق سمیع اسلم بیرون ملک جانے کا سوچ رہے ہیں،ان کی پہلی ترجیح امریکہ میں اپنا مستقبل بنانا ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی سکیند الیون میں شامل ہونے پر بھی سمیع اسلم ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔سمیع اسلم نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے پر سماجی رابطے کی سائٹ پر  اپنی مایوسی کا اظہار کیاتھا.قائداعظم ٹرافی میں سمیع اسلم بلوچستان ٹیم کا حصہ ہیں۔

The post دلبرداشتہ سمیع اسلم کا قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں