روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کو ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا

 کراچی: روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کا ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا۔

یو ٹیوب پر انضمام الحق سے گفتگو میں بھارتی اسپنر نے کہاکہ نوجوان بیٹسمین کو ایکشن میں دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس سے میں بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتا ہوں، بابر نے آسٹریلیا میں سنچری بنائی،وہ ملین ڈالر کرکٹر ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی اور اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کوئی بھی بیٹسمین 7یا 8سال میں عروج پر پہنچتا ہے، بابر نے صرف 5سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی،اس کا مطلب یہ ہوا کہ انھیں ابھی مزید بلندیوں کو چھونا ہے۔

The post روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کو ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں