دہائی کے بہترین کرکٹرز، ایوارڈز کیلیے ووٹنگ لائن کھل گئی

 لاہور: دہائی کے بہترین کرکٹرز کے ایوارڈز کیلیے ووٹنگ لائن کھل گئی۔

دہائی کے بہترین کرکٹرز کے ایوارڈز کیلیے ووٹنگ لائن کھل گئی جب کہ رائے دینے والے شائقین کیلیے ہوائی سفر، میچز کے ٹکٹوں، موبائل فونز سمیت پْرکشش انعامات حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔

یاد رہے کہ دہائی کے بہترین ٹیسٹ پلیئرز کیلیے نامزد ہونے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی،کین ولیمسن، اسٹیون سمتھ،جیمز اینڈرسن، رنگانا ہیراتھ کے ساتھ یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔

اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے امیدواروں میں ویرات کوہلی،کین ولیمسن،آنیا شربسول، برینڈن میک کولم،کیتھرین برنٹ،جے وردنے،ڈینیئل ویٹوری اور مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ مصباح الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر دہائی کے بہترین پلیئر، بیسٹ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی مینز اور ویمن کرکٹر کیلیے بھی نامزد کھلاڑیوں میں کسی کو آن لائن ووٹ دیا جا سکتا ہے۔

The post دہائی کے بہترین کرکٹرز، ایوارڈز کیلیے ووٹنگ لائن کھل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں