جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا، سہیل اختر

کراچی: لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دوپلیئرز کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔

لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہورقلندرز نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے بہت کام کیا اور یہ اسی چیز کا نتیجہ ہے کہ لاہور قلندرز آج  پی ایس ایل کے فائنل میں ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دوپلیئرز کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔

سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے دوٹرافیز رکھی ہیں، ایک ونر کو ملے گی اورایک رنراپ ٹیم کو دی جائے گی، جس کے نصیب میں جو ٹرافی ہوگی اسے مل جائے گی، جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے کہ ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا، لاہورقلندرز کو پورے پاکستان سے سپورٹ مل رہی ہے، فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا البتہ پلے آف کے دونوں میچز فلڈ لائٹس میں کھیلنے سے ہمیں کافی فائدہ ہوا، جو اچھا کھیلا وہ جیت جائے گا، فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کرکریں گے، محمد حفیظ بہت سینئیرکھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔

The post جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا، سہیل اختر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں