اگلی بارمہربانی کرکے مجھے سلو گیند کرانا، آفریدی کا رؤف کو پیغام

کراچی: قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے حارث رؤف کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار مجھے سلو گیند کروانا۔

پاکستان سپر لیگ فائیو میں جہاں لاہور قلندرز کی پہلی بار فائنل میں رسائی کے ہر طرف چرچے ہیں تو وہیں دوسرے الیمنیٹر راؤنڈ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کانٹے دار میچ کے آخری لمحات میں نوجوان بولر حارث رؤف کی جانب سے شاہد آفریدی کو پہلی گیند پر بولڈ کرنے کے بعد معافی مانگنے کے انداز میں جشن منانا بھی وائرل ہوگیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حارث رؤف کے انٹریو کے کلپ کو ری ٹوئٹ کیا اور ان کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حارث تم نے بہت شاندار بولنگ کی اور اس یارکر کو کھیلنا آسان نہیں تھا، برائے مہربانی اگلی بار مجھے سلو گیند کروانا۔

شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں دلچسپ میچ دیکھنے کا انتظار کررہا ہوں۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

The post اگلی بارمہربانی کرکے مجھے سلو گیند کرانا، آفریدی کا رؤف کو پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں