دبئی: مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی کی تقریب سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی شریک ہوئے۔
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان آئی پی ایل میں شرکت کے بعد دبئی میں فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ ساکشی کی 32 ویں سالگرہ بھی وہیں پر منائی۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں کے ساتھ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے والے آل راؤنڈر شعیب ملک بھی پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد دبئی میں فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔
The post دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی شریک appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل