نئی ذمہ داریوں کا دباؤ نہیں، ہر اننگ چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں، بابر اعظم

 لاہور:  

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نئی ذمہ داریوں کا پریشر نہیں اور ہر اننگز چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا ٹور بہت اہم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے تاہم ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور نئی ذمہ داریوں کا پریشر نہیں، کھیلتے ہوئے انجوائے کرتا ہوں جب کہ بیٹگ کا اضافی دباؤ نہیں، ہر اننگز چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ہم سب کے لیے امتحان ہوگا، ہم مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن زبردست ہے اور سیریز جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں تاہم اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

The post نئی ذمہ داریوں کا دباؤ نہیں، ہر اننگ چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں، بابر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں