کراچی: سری لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈیئٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔
کراچی سے کولمبو روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان، احسن علی، چیڈوک والٹن اور محمد عامر شامل تھے، ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، منیجر اعظم خان، فزیو ٹرینر راشد قریشی اور ترجمان نبیل و دیگر گزشتہ شب اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے تھے۔
ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور ٹیم کے مینٹور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اگلے چند روز میں سری لنکا روانہ ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد دورہ نیوزی لینڈ کے سبب اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔
سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈیئٹرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو کھیلے گی، لنکا پریمیئر لیگ 26 نومبر سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہورہی ہے، لیگ میں 5 ٹیمیں شریک ہیں۔
The post گال گلیڈیئٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل