لاہور: فٹنس مسائل سے دوچار کامران اکمل کل سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھے کی انجری کا شکار وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 2 ہفتے آرام کی ہدایت کررکھی ہے۔ جس کے بعد ایک بار پھر ان کی انجری کا معائنہ ہوگا۔
قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں کامران اکمل کی جگہ علی شان سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ چوتھے راؤنڈ میں بلوچستان اور نادرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سادرن پنجاب کا سامنا سندھ جبکہ سینٹرل پنجاب اور کے پی کے مدمقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل میچز میں بھی پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔
The post فٹنس مسائل سے دوچار کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل