’’مائی ڈیئر متھالی راج‘‘ کہنے پر موریسن مشکل میں پڑ گئے

 لاہور:  بھارتی خاتون کرکٹر متھالی راج سے بے تکلفی ڈینی موریسن کو مہنگی پڑ گئی۔

شارجہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے ایک میچ میں شکست کے بعد انٹرویو میں کمنٹیٹر نے کہا کہ ’’مائی ڈیئر متھالی راج کل کوئی میچ نہیں آپ کیا کریں گی، آپ کی ٹیم ویلوسٹی کیا کرے گی‘‘ جواب ملنے پر انھوں نے کہا کہ حوصلہ جوان رکھو اور مسکراتی رہو۔

اس بے تکلفی پر ڈینی موریسن پر غیر پیشہ ورانہ انداز اپنانے کے الزامات سامنے آنے لگے،خاتون کھلاڑیوں اور مبصرین کے ساتھ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر موریسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی انٹرنیشنل اسٹار کو یوں مائی ڈیئر کہنا مناسب نہیں۔

The post ’’مائی ڈیئر متھالی راج‘‘ کہنے پر موریسن مشکل میں پڑ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں