یروشلم: امریکی صدارتی الیکشن میں شکست کے بعد اسرائیل کی یروشلم میونسپل نے ایک اشتہار میں صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیشکش کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد یروشلم کی بلدیہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک اشتہار شیئر کیا جس میں لکھا گیا تھا کہ ’’ صدر ٹرمپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ میونسپلٹی میں متعدد ایسے عہدے خالی ہیں جس کے لئے صدر ٹرمپ اہل ہوسکتے ہیں‘‘۔
اشتہار میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو بھی مخاطب کرکے لکھا گیا تھا کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ! ہمارے یہاں ملازمتوں کا ’جاب بورڈ‘ ہر دن قابل قدر پیش کشوں کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اس اشتہار کے ساتھ ایک لنک بھی دیا گیا تھا۔
یروشلم بلدیہ کے فیس بک پیچ یہ شائع ہونے والے اس اشتہار کو اعتراضات کے بعد صفحے سے ہٹا دیا گیا اور بلدیہ کے ایک ترجمان نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ یہ پوسٹ غلطی اور نادانستہ طور پر اپ لوڈ کی گئی تھی جسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔
The post یروشلم کی بلدیہ نے صدر ٹرمپ کو ملازمت کی پیشکش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب