اندور: بھارت میں لڑکی نے ارینج میرج کے خلاف بل بورڈ پر چڑھ کر انوکھا احتجاج کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے علاقے پردیسی پورہ میں نہایت انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک لڑکی ارینج میرج کے خلاف احتجاجاً بل بورڈ پر چڑھ گئی۔ دراصل لڑکی کسی اور لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن لڑکی ماں اس کی شادی خاندان کی مرضی کے مطابق کرنا چاہتی تھی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں لڑکی کو بل بورڈ کے اوپر چڑھ کر فون پر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں پولیس بھی پہنچ گئی اور لڑکی کو بل بورڈ سے نیچے اتارنے کے لیے منانے لگی لیکن لڑکی نے نیچے اترنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے اس لڑکے سے رابطہ کیا جس سے لڑکی شادی کرنا چاہتی تھی۔ سب انسپیکٹر اشوک پاٹی دار کے مطابق لڑکے کے منانے پر لڑکی نیچے اتر آئی۔
The post بھارت میں لڑکی کا ارینج میرج کیخلاف انوکھا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب