نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی لاکھوں ڈالرز آمدنی خطرے میں پڑنے لگی

 لاہور:  پاکستانی اسکواڈ پرکورونا کے مزید اثرات کیوی کرکٹ بورڈ کے لاکھوں ڈالرز کی آمدنی کو خطرے میں ڈال دی گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے والے نیوزی لینڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا مہنگا سودا کیا تاکہ براڈ کاسٹنگ رائٹس کی مد میں ہونے والے بھاری نقصان سے بچا جا سکے۔

گذشتہ سال بورڈ کا3.5ملین ڈالر خسارے کا بجٹ تھا، اپنی 90فیصد کمائی کیلیے انٹرنیشنل میچز پر انحصار کرنے والے نیوزی لینڈ کرکٹ نے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کیلیے درکار مینیجڈ آئسولیشن کوارنٹائن کی مد میں بھی بھاری رقم متعلقہ اداروں کو ادا کرنا ہے،اسی طرح کی صورتحال پاکستانی اسکواڈ کے معاملے میں بھی ہے، 6کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آ چکے، مزید کیسز کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اگر صورتحال خراب ہونے سے 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز منسوخ ہوئی تو براڈ کاسٹنگ رائٹس کی مد میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوگا، اسی لیے بورڈ حکام دوسرے ٹیسٹ کے ہفتے کو موصول ہونے والے نتائج کا بڑی بے تابی سے انتظار کریں گے۔

The post نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی لاکھوں ڈالرز آمدنی خطرے میں پڑنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں