کراچی کنگز ٹرافی آنجہانی کوچ ڈین جونز کے نام کرنے کی خواہاں

 کراچی: کراچی کنگز پی ایس ایل ٹرافی آنجہانی کوچ ڈین جونز کے نام کرنے کی خواہاں ہے۔

کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے کہا کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد جیسی شخصیت تھے، ان سے ہر کھلاڑی کو کچھ ایسا سیکھنے کو ملا جو اس کے کیریئر میں کام آتا رہے گا، ہم یہ ٹرافی جیت کر انھیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈین جونز پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ رہے، بعد ازاں کراچی کنگز کو جوائن کرلیا تھا،وہ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین میں بھی مقبول تھے۔

The post کراچی کنگز ٹرافی آنجہانی کوچ ڈین جونز کے نام کرنے کی خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں