لاہور: پی ایس ایل میں خصوصی ٹیکنالوجی ’’پرواز‘‘ کے ذریعے کمنٹیٹرز کی میدان میں موجود کرکٹرز سے گفتگو شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
اسپائیڈر کیم کے مائیک کو استعمال کرتے ہوئے کمنٹری باکس میں بیٹھا شخص نہ صرف اپنی آواز کھلاڑیوں تک پہنچا سکتا ہے بلکہ ان کے جوابات بھی ناظرین کو صاف سنائی دیتے ہیں، اس سے قبل بھی پلیئرز سے بات چیت ہوتی تھی لیکن انھیں کان میں ایک ریسیور لگانا پڑتا تھا، پی ایس ایل 5کے ایلیمینٹر ون میچ کے دوران ایک کیمرہ پشاورزلمی کے صلاح مشورے میں مصروف کرکٹرز کے اوپر فضا میں معلق ہوگیا۔
اس موقع پر بڑی دلچسپ گفتگو ہوئی جو شائقین نے بھی سنی، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ’’پرواز‘‘ کا استعمال فلائینگ فاکس کے نام سے بگ بیش میں ہوا تھا، آئی پی ایل میں یہ سہولت میسر نہیں تھی،اب یہ کامیاب تجربہ پی ایس ایل میں ہوا ہے۔
The post ’’پرواز‘‘ کے ذریعے کمنٹیٹرز کی میدان میں موجود کرکٹرز سے گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل