دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں کوئی مقامی کھلاڑی شامل نہیں

 لاہور: لاہور اور کراچی کی ٹیموں میں شہر کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل فائنل کو دونوں روایتی حریف شہروں کا اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے مگر حیران کن طور پر ٹیموں میں کسی مقامی کھلاڑی کی نمائندگی نظر نہیں آتی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک صارف کی جانب سے نشاندہی پر محمد حفیظ نے جواب دیا کہ لاہور اور کراچی روایتی حریف؟ عقلمند کیلیے اشارہ کافی ہے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ لاہور میں سکونت اختیار کرچکے لیکن ان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

The post دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں کوئی مقامی کھلاڑی شامل نہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں