کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ایلمینیٹر ٹو میں ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 5 کے ایلمینیٹر ٹو میں ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 5 کو 40 میچز کے بعد ادھورا چھوڑنا پڑا تھا، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے جنگ چھڑ چکی ہے اور باقی میچز کو تماشائیوں کے بغیر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جارہا ہے۔
The post ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل