لاہور: نسیم اخترنے ورلڈ چیمپئن محمد آصف کو شکست دے کر پرو اسنوکر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایشیائی چیمپئن اسجد اقبال کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ نسیم اختر نے بابر مسیح کو ہرا کر ٹائٹل مقابلہ کے لئے کوالیفائی کیا۔
لاہور میں شیڈول قومی اسنوکرچیمپئن لیگ میں لاہور، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے ٹاپ40 پلیئرز نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے تاہم ورلڈ عالمی چیمپئن محمد آصف اور جونیئر ورلڈ چیمپئن نسیم اختر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
نسیم اختر مقابلے کے آغاز سے ہی چھائے رہے اور انہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد محمد آصف کو ہرا کر لیگ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
عالمی چیمپئن محمد آصف سمیت دوسرے پلیئرز کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ عالمی میڈلز جیتنے کے باوجود حکومت ہمیں کیوں نظر انداز کر رہی ہے،عمران خان خود کھلاڑی رہے ہیں اور وہ پلیئرز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،اگر حکومت ہماری بھرپور سرپرستی کرے تو پہلے سے بھی زیادہ ٹائٹلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
The post پرو اسنوکر چیمپئنز لیگ، نسیم اخترنے ورلڈ چیمپئن محمد آصف کو شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل