مداحوں کو مایوس کرنے پر سخت افسوس ہے، وہاب ریاض

لاہور قلندر کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پرامید تھے، میں نے پلان کے مطابق کھیلا اور ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ وہاب ریاض نے کہا کہ مداحوں کی مایوسی پر سخت افسوس ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ اس فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، اتوار کو مثبت سوچ کے ساتھ  دوسرے الیمنیٹر میں ملتان سلطان  کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

یہ پڑھیں : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 

لاہور قلندر کے کپتان نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ فتح سے ہم کنار ہوں گے، فائنل میں جگہ بنا کر اپنے مداحوں کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے، ہمیں یقین تھا کہ ہم اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جیت سے ہمکنار ہوں گے۔

ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوجانے والی پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ لاہور قلندر اچھا کھیلی اور جیت گئی، ناکامی پر اپنے مداحوں کو ہونے والی مایوسی پر سخت افسوس ہے۔

The post مداحوں کو مایوس کرنے پر سخت افسوس ہے، وہاب ریاض appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں