کراچی: پی ایس ایل کے آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندر کی 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اور اس کے اب تک 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے اہم معرکے میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز اسکور کیے جسے عبور کرنے کے لیے لاہور قلندر کوششوں میں مصروف ہیں۔
اوپننگ فخر زمان اور تمیم اقبال نے کی۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جس میں فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تمیم اقبال نے 18 اور سہیل اختر نے سات رنز اور بین ڈنک نے 20 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست؛ کراچی کنگز فائنل میں پہنچ گئی
The post ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل