کراچی: ليگ اسپنر دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ بحالی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
دنیش کنیریا نے ڈومسیٹک، لیگز، قومی کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر واپسی آنے کے لیے کوشش شروع کردیں۔ اس ضمن میں انہوں نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
دنیش کنیریا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے، میرا اور کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو دوسرا موقع بھی دے کر بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جبکہ مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
دنیش کنیریا نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے کیوں کہ میں نہ صرف ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں بلکہ غیر ملکی لیگ کا حصہ بھی بننا چاہتا ہوں، میرا نام فائنل ہوچکا ہے لیکن خدشہ ہے کہ مجھے پابندی کے باعث نہیں کھیلایا جائے گا۔ لہذہ پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
The post دنیش کنیریا قومی کرکٹ میں واپسی کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل