لاہور: زاہد محمود نے بابر اعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB سے بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی سے اعتماد میں اضافہ ہوا، دورئہ نیوزی لینڈ میں موقع ملنے کا سن رہا تھا، ایسا ممکن نہیں ہوسکا مگر افسوس نہیں، سلیکٹرز نے کمبی نیشن کے لحاظ سے جس کو بہتر سمجھا منتخب کیا، میرا کام محنت کرنا ہے، جب بھی پاکستان کی چانس کا موقع ملا بہترین کارکردگی سے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
زاہد محمود نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھنا اچھا لگتا ہے، میں انھیں کھیلتا دیکھ کر اپنی بولنگ کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، خواہش ہے کہ ان دونوں کو آؤٹ کروں، عمران طاہر اور راشد خان کی ویڈیوز سے بولنگ میں نکھار لارہا ہوں، مشتاق احمد کی کوچنگ سے مدد ملی، شاہد آفریدی نے ابتدا میں بہت رہنمائی کی۔
The post زاہد محمود نے بابر اعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل